ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں جہیز کے لئے سسرل والوں نے بہو کو گہری نیند سلادیا

چنتامنی میں جہیز کے لئے سسرل والوں نے بہو کو گہری نیند سلادیا

Thu, 16 Feb 2017 13:40:23    S.O. News Service

چنتامنی:15 /فروری(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)جہیز کی آگ میں لاتعداد گھر انے اجڑچکے ہیں کتنی زند گیاں موت کی گہری نیند سو گئیں آج اس جہیز کے لئے سسرل والوں نے معصوم بہو کو گہری نیند سلادینے کا واقع چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدود محبوب نگر محلہ میں پیش آیا ہے ، ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی سے ملی اطلاع کے مطابق کولار ٹاون مہالکشمی لے آوٹ سلطان تمسندرہ کے ساکن جے۔شبیر پاشاہ بنت این عبدالغفارکی تیسری بیٹی توسیہ انجم کی شادی چنتامنی ٹاون کے اگراہار کے ساکن وجید پاشاہ کے دوسرے بیٹے نوید پاشاہ سے ہوئی تھی ۔

شادی کے چنددنوں بعد شوہر بیوی کو مبینہ طور پر جہیز کیلئے تنگ کیا کرتا تھا اس کے متعلق کئی مرتبہ جماعت والوں نے فیصلہ بھی کیا تھا، گذشتہ رات اسی جہیز کیلئے نویدپاشاہ نے مبینہ طور پر بیوی توسیہ انجم کو پھانسی پر لٹکا کر موت کے گھاٹ اتاردیا  اس خصوصی میں لڑکی کے والد جے شبیر پاشاہ نے بیٹی کے سسرال والوں کے خلاف ٹاون پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا ہے پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔


Share: